Urdu Ahsas shayri/Urdu ahsas poetry

 

تیرے نام سے محبت کی ہے...!!!

تیرے احساس سے محبت کی ہے ...!!! 


تم میرے پاس نہیں پھر بھی....!!!

تیری ہر یاد سے محبت کی ہے ..! 


کبھی تم نے مجھے یاد کیا ہو گا......!!!!

میں نے ان لمحات سے محبت کی ہے.....!!!!  


تم سے ملنا تو اک خواب ہے جاناں...!!!

میں نے تو تیرے انتظار سے محبت کی ہے..!!!


خوُشبوں کو محسوس کرنے کے لیے احساس چائیے

اۓ پُھول تجھے بھی کَِھلنے کو بہار چاہئیے..


ہاں محبت کے جذبات میں رکھتا ہوں

غم کے ماروں کا احساس میں رکھتا ہوں..



●✒▬▬▬▬۩▬▬▬▬✒●


رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیا

اپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا


شیلف پر رکھی کتابیں سوچتی ہیں رات دن

گھر سے دفتر کا سفر کتنا سہانا ہو گیا


کس قدر شہرت ہے ان ہنستے ہوئے لمحات میں

آنکھ سے گزرا ہر اک منظر پرانا ہو گیا


اب مری تنہائی بھی مجھ سے بغاوت کر گئی

کل یہاں جو کچھ ہوا تھا سب فسانا ہو گیا


یاد آتی جب کبھی احساس کی نیلم پری

گھر کے کالے دیو کا قصہ پرانا ہو گیا



گواہ ملتا ہے اس کا نہ ہی لاش ملتی ہے 

 لوگ اسی لئیے " احساس " قتل کرتے ہیں


خود پسندی بھی ایک کینسر جیسی بیماری ہے جس سے انسان کے اندر احساس ختم ہو جاتا ہے اور اس بیماری میں جتنے بھی لوگ دیکھے ہیں ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ کوئی دوست کوئی ہمسایہ کوئی رشتہ دار بہن بھائی یا گھر میں کوئی تکلیف ہے کوئی مسائل ہیں بس وہ اپنی خواہشات پر جڑا رہتا ہے اس سے ہمدردی کی کوئی امید نہ رکھیں اور آپ اپنے جتنے بھی معاملات اس کو بتائیں گے صرف ٹائم ضائع کریں گے بس۔۔ اس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔یہ بیماری 10 میں سے ایک بندے کے اندر ضرور پائی جاتی ہے.



بکھرتی یاد کے لمحے سمیٹے جا رہے ہیں

مگر ہم اور بکھرتے اور بکھرتے جا رہے ہیں


ارے رسمی سوالوں کی ضرورت ہی کہاں ہے

ہمارا چھوڑیے بس آپ اچھے جا رہے ہیں


نہیں احساس نفرت اور محبت کا جنہیں بھی

 محبت میں روانی سے وہ روتے جا رہے ہیں


وہ جو آداب کے معنی بتاتے تھے چلن سے

وہ بوڑھے جا رہے ہیں وہ سلیقے جا رہے ہیں


 کبھی کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے

مگر کوئی سننے والا نہیں ہوتا


کبھی سننے والے ہزار ہوتے ہیں

پر ہمارے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا


کبھی احساسات دل پر حاوی ہو جاتے ہیں

اور کبھی دل ہر احساس سے عاری ہوتا ہے


کبھی لگتا ہے زندگی رنگوں سے بھرپور ہے

کبھی زندگی کا ہر رنگ ہی پھیکا لگتا ہے


کبھی لگتا ہے مجھ سے زیادہ مطمئن کوئی نہی

اور کبھی لگتا ہے افسردگی بنی ہی میرے لیے ہے

دنیا کا سب سے خوبصورت پھول اپنوں کی محبت کا ہوتا ہے اور اپنے وہ نہیں ہوتے جو خون کے رشتے میں ہو اپنا ہر وہ فرد ہےجسے آپ کا خیال اور احساس ہو _اللّٰہ پاک سے 

دعا ہے کہ صبح صبح آپ پر رحمت خدا وندی نازل ہو خوشیاں آپ کا مقدر ہوں رزق حلال کی آپ پر برسات ہو سکھ صحت اور تندرستی گھر کے تمام افراد کو نصیب ہو



دنیا میں کسی جانور کسی مخلوق نے انسان کا اتنا شکار نہیں کیا جتنا انسان نے انسان کا کیا ہے انسان نے انسان کو جنگوں میں مارا رشتوں میں مارا محبت سے مارا دھوکے سے مارا یہ انسان اتنے رنگ بدلتا ہے کہ کوئی مخلوق نہیں بدلتی اور یہ اپنی ہی نسل کا شکار کرنا پسند کرتا ہے کوئی دوست کے روپ میں دشمن ہے کوئی مسافر کے بھیس میں لٹیرا ہے جو سچائی کی قسم کھا رہا ہے وہ سچ سے ہی دور ہے جسے ایمانداری کا غرور ہے وہ برتری کے احساس کا غلام ہے انسان نے سب بن کر رہنا سیکھا ایک انسان ہی بن کر رہنا اس کے لیے مشکل رہا.......!!


اسے پہلی بار دیکھا تھا تو احساس نہیں ہوا تھا کہ اس سے ملنا، باتیں کرنا مجھے اتنا اچھا لگے گا اور وہ آہستہ آہستہ اتنی خاص ہو جائے گی۔

وہ میرے کچھ کہے بنا ہر بات کو جان بھی جاتی اور مان بھی لیتی۔ اس کی ہر بات ہر انداز میں میں نے اپنے لیے عزت اور اپنایت دیکھی، ہر لحاظ سے مکمل!

#سکوں_قلب 

پھر بھی جانے کیوں یہ کہانی ادھوری ہی رہ گئی، راستے الگ ہو گئے اور ہم دونوں بظاہر پھر سے اجنبی بن گئے

دو ایسے اجنبی جو اجنبی ہرگز نہیں تھے!!


سیّانے کہتے ہیں

محبت میں سودے بازی نہیں ہوتی

مگر میں نے ارادہ کرلیا ہے

سودے بازی نا سہی

شراکت کر لیتے ہیں

سُو چلو ایسا کر لیتے ہیں

میں کسی روز بڑی محبت سے

کہیں فرصت کے لمحوں میں

بند کمرے کے کسی تاریک گوشے میں

محبت و سکون سے نا آشنا

تیرے حسین وجود کو

اپنی بانہوں کے حصار میں لیکر

درد و غم کا قطرہ قطرہ

نچوڑ لوں۔

پھر جو سکون آئیگا

وہ آدھا تیرا، آدھا میرا

پھر جو مزاہ آئیگا

وہ آدھا تیرا، آدھا میرا

پھر جو محبت کا احساس ہوگا

وہ آدھا تیرا، آدھا میرا

تمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ بات نہ کرنے سے محبت ختم ہو جاے گی محبت کے لیے رابطہ


ضروری نہیں ہوتا یہ فقط ایک احساس ہے اور تمارا احساس ہر وقت میرے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا❤






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Close Menu